جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ پولیس کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

سندھ پولیس کو بھی

کراچی : سندھ پولیس کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ پولیس عملے کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے ویکسین لگانا شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق  پولیس کی ویکسینیشن کیلئے 4 مراکز ہیں۔ پولیس اسپتال، ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر، ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی ویسٹ کے کانفرنس رومز میں مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہے، کورونا سے صورتحال خطرناک رخ اختیار کررہی ہے : عثمان بزدار

پولیس کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کوویڈ ویکسین لگائی جائے گی۔ جمعہ کے دن کے علاوہ ہفتے کے تمام دن ویکسین لگانے کا کام جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں