جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ پولیس کا منی لانڈرنگ کے اہم کیسز ایف آئی اے بھیجنے کا فیصلہ

سندھ

کراچی: منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے منی لانڈرنگ کے اہم کیسز ایف آئی اے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی آئی جی سی ڈی ٹی نے کراچی پولیس کے افسران کو خط لکھ دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش ایف آئی اے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے میں جعلی بھرتی، جعلی اے ایس آئی سمیت سہولت کار گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کیسز اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت منتقل کیے جائیں گے، کیسز منتقلی کا مقصد منی لانڈرنگ کی باریک بینی سے تفتیش ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار متعدد دہشت گرد منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں