جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

افسران و اہلکاروں کو

کراچی : عالمی وباء کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کو بھی ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

محکمے نے پچاس برس سے ساٹھ برس تک کے افسران و اہلکاروں کو رجسٹر کرانے کا حکم دے دیا ہے، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سے ویکسینیشن سینٹرز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں کورونا سے مزید 62 ہلاکتیں

فیلڈ فورس کے ساتھ ساتھ دفتری اسٹاف کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں