14 سالہ گل سما کے مبینہ سنگسار کا معاملہ، بچی کی قبر کشائی کردی گئی،

مبینہ سنگسار

دادو :14 سالہ گل سما کے مبینہ سنگسار کا معاملہ، بچی کی قبر کشائی کردی گئی، میڈیکل بورڈ نے کیا دیکھا؟ روح کو تڑپادینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

سندھ کاری قرادے کر مبینہ طور پر سنگسار کی جانے والی 14 سالہ بچی گل سما کی قبر کشائی کرکے جسد خاکی کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

دادو میں مبینہ طور پر سنگسار کی جانے والی 14 سالہ گل سما کی قبر کشائی فرسٹ سول جج کی نگرانی میں کی گئی ، میڈیکل بورڈ حیدر آباد کی لیڈی ڈاکٹرنصرت ضیا پر مشتمل ٹیم نے جسد خاکی کے نمونے لیے۔

سندھ میں 14 سالہ لڑکی کاری قرار، پتھر مار کر سنگسار کردیا گیا،حادثہ قرار دے کر دفنادیا

میڈیکل ٹیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کے سر پر گہری چوٹ لگی ہوئی تھی ، اس کے ناک اور چہرے پر بھی زخم کے نشانات تھے۔

بچی کے اوپر پہاڑی تودا گرنے یا پہاڑ کے اوپر سے گرنے کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہوگی،

بچی کے جسد خاکی سے نمونے لے لیے گئے ہیں جو لیبارٹری میں بھیجے جائیں گے، رپورٹ 3 سے 4 دن میں آجائے گی جس کے بعد موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔