جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

گلوکار علی عظمت بھی کورونا وائرس کا شکار

علی

کراچی: معروف گلوکار علی عظمت کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ماضی کے مشہور ترین ‘جنون’ بینڈ کے گلوکار علی عظمت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق مطلع کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Azmat (@aliazmatofficial)

گلوکار علی عظمت نے ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کو خوب برا بھلا کہا اور یہ بھی کہا کہ ’’لو جی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، دفع دور کورونا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار سمیع خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

واضح رہے کہ قبل ازیں نہ صرف گلوکار جواد احمد کا دو بار کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے بلکہ دیگر فنکار بھی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں