لاہور: معروف گلوکار بلال سعید کا ذاتی معاملے پر اپنے بھائی سے جھگڑے کی مبینہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بلال سعید اور بھائی کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفن فورس کی موجودگی میں بلال سعید اپنے بھائی اور ایک خاتون سے جھگڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ادکارہ صباء قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور
پولیس کے مطابق واقعہ 10 جنوری کو سندر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
گلوکار بلال سعید کے گھر ملنے آئے مداح جوڑے کا بلال سعید کی جانب سے گھوسوں اور لاتوں سے استقبال pic.twitter.com/UpXDajOrTU
— Sadaf Khan Nawaid (@sadafnawaid) February 4, 2021
پولیس کے مطابق بلال سعید نے اپنے بھائی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی ، فریقین کے مابین صلح ہونے پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔