جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

گلوکار شوکت علی کے جگر نے کام چھوڑ دیا، طبیعت مزید بگڑ گئی

جگر

لاہور: معروف گلوکار شوکت علی کی طبیعت مزید بگڑ گئی، ڈاکٹرز تقریبا جواب دے چکے ہیں۔

گلوکار شوکت علی کے بیٹے امیر کا کہنا ہے کہ میرے والد کے جگر بالکل کام نہیں کررہے، میرے والد کی حالت نازک ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فوک گلوکار شوکت علی کی حالت تشویشناک

امیر شوکت علی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اپنے والد کے لئے دعاؤں کی اپیل کررہا ہوں، میرے والد کے علاج کے سارے اخراجات آرمی اٹھا رہی ہے۔

بیٹے کا کہنا ہے تھا کہ ڈاکٹرز تقریبا جواب دے چکے ہیں، اب چاہنے والوں کی دعا کی ہی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں