جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سراج الحق کی مہنگائی، بےروزگاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال

سراج

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمران اپنا قبلہ درست کریں یا گھر جائیں، حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج میں مزیدشدت لائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں مظاہر ے ہوں گے، عوا م سے اپیل کرتا ہوں جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنیں، حکمران اپنا قبلہ درست کریں یا گھر جائیں، حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج میں مزیدشدت لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا مجموعی پارہ 14.33 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا: ادارہ شماریات

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، حکومت نے عوام کے سروں پر 50ہزار ارب قرضے کا پہاڑ لاد دیا ہے، حکومت گیس کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے، ادویات کی قیمتوں میں 3برسوں میں 13 بار اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اشیائے خورو نوش کی قیمتیں 300 فیصد بڑھیں، پیٹرول کی قیمت میں آدھی سے زیادہ لیوی شامل ہے، عوام اپنے حق کیلئے گھروں سے نکلیں، نااہل حکمرانوں کو مسترد کردیں، قوم اسلامی فلاحی پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

متعلقہ خبریں