جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد میں دھرنے، ریلوے کا صرف فیملیز کو ہی ٹرین ٹکٹ دینے کا فیصلہ

صرف فیملیز کو

لاہور : اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کے لیئے صرف فیملیز کو ہی ٹرین ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے اسلام آباد میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے دھرنے میں شرکاء کو روکنے کے لئے صرف فیملیز کو ہی مینوئل اور ای ٹکٹیں جاری کرنے کی ہدایات کردی ہے۔

چیرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے لاہور، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے تینوں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں خون کی ہولی کھیلی گئی مگر حکومت میچ کا جشن منارہی ہے : فضل الرحمان

نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی سیکشن پر سفر کسی بھی ٹرین یا کلاس میں فرد واحد کو ٹکٹ جاری نہ کیا جائے گا۔ موجودہ حالات کے پیش نظر صرف فیملز کو ہی سفری ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ سسٹم میں ای ٹکٹ صرف فیملیز کو ہی جاری ہو۔

مسافروں نے ریلوے کی اس منطق کو انوکھا قرار دیا ہے۔ جس سے اس سیکشن پر کام یا کسی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس فیصلے سے ریلوے کے ریونیو پر بھی کافی اثر پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں