جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دورہ نیوزی لینڈ : پاکستان کے قومی اسکواڈ میں شامل 6 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

6 افراد کے

کرائسٹ چرچ : پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ خطرے میں پڑگیا ہے، پاکستان قومی اسکواڈ میں شامل 6 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ پہنچتے ہی مشکل میں پڑ گئی۔ نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹوں کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ قومی اسکواڈ میں شامل 6 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ متاثرہ افراد کو قرنطینہ کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل چند افراد نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ حکام پاکستان ٹیم مینجمنٹ سے اس حوالے بات چیت کررہا ہے۔ کورونا پروٹوکولز پر عمدرآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے سب سے اہم عوام کا تحفظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب

نیوزی لینڈ حکام نے چھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پورے اسکواڈ کے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ حکام جمعہ کو تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ سیمپل لیں گے۔

اگلے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی اسکواڈ کا 14 روزہ قرنطینہ کا آغاز ہو گا۔ قرنطینہ کے دورانیہ کے دوران مزید دو بار قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ حکومت نے قومی ٹیم انتظامیہ کو متنبہ کردیا کہ کسی کھلاڑی یا آفیشل نے کوویڈ پرٹوکولز کی خلاف ورزی کی تو پوری ٹیم کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا، دورہ کے پہلے روز قومی ٹیم نے کوویڈ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کو بھی ایئرپورٹ پر روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ شاہد اسلم نے میڈیکل فارم میں اپنے گلے میں خراش کا تذکرہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں