جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

امریکی ریاست ورجینیا کے اسٹور والمارٹ میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک

والمارٹ

مشہور چین اسٹور والمارٹ میں مینیجر کی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکے سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں والمارٹ اسٹور کے رات کے اوقات میں مینیجر کی ذمہ داری ادا کرنے والے 31 سالہ آندرے بنگ نے متعدد میگزینوں سے لیس ہو کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چھ افراد کو ہلاک، چھ کو زخمی کر دیا اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں ترکیہ کے حملے نے افواج کو خطرے میں ڈال دیا : امریکہ

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا کوئی واضح مقصد نہیں ہے۔ پولیس اس حملے کے سلسلے میں کسی اور کی تلاش نہیں کر رہی ہے۔ والمارٹ کا کہنا ہے کہ حملہ آور 2010 سے ملازم تھا۔ چھ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ ایک کی حالت مستحکم ہے۔

پولیس جب اطلاع ملنے پر پہنچی تو تب تک دیر ہوچکی تھی۔ اس وقت اسٹور میں 50 افراد موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کی مدد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس واقعے میں ایک 16 سالہ لڑکا بھی مارا گیا، تاہم پولیس اس کی عمر کی وجہ سے اس کا نام چھپا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں