جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

چھوٹے ڈیمز ناگزیر ہیں، پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا : شیری رحمان

پاکستان 2025 تک

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا، ہمیں چھوٹے ڈیمز بنانے ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزارت برائے آبی وسائل کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے زراعت پر اثرات کے موضوع پر کانفرنس میں کہا کہ ہمارے سسٹم میں پانی کم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت ماحولیاتی پانی کی قلت کے حوالے سے کل کابینہ کو بریف کرنے جا رہی ہے۔ دنیا میں بڑے ڈیمز کا رجحان کم اور چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بڑے ڈیمز کی تعمیر کے لئے بڑی تعداد میں فنڈز درکار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیمز ناگزیر ہیں، سنجیدگی سے فوری توجہ دینی ہوگی : خورشید شاہ

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بڑے ڈیمز کے خلاف لوگ احتجاج کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے چھوٹے ڈیمز بنانے چاہیئے۔ ہمیں اپنی منصوبوں کی ترجیحات تبدیل کرنی ہوگی۔ ہمارے ڈیمز کے منصوبے 10 سے 15 سال تک مکمل نہیں ہوتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس بڑے ڈیمز بنانے کے لئے نا وسائل ہیں نا ہی وقت۔ پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا، ہمیں بروقت اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں