جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں: وزیراعظم

اسمارٹ لاک ڈاؤن

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے خدمت اور قومی کاوش کے سو دن مکمل ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے خدمت اور قومی کاوش کے سو دن مکمل ہوگئے،سو دِنوں میں قومی یکجہتی اور وَبا سے نمٹنے کے لئے بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی وضع کی گئی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا کی صورت حال پر اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلٰی عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

این ڈی ایم اےاور محکمہ صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر وزیراعظم نے این سی او سی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کو ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج پر بھی بریفنگ دی گئی، عمران خان کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں