جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

عازمین حج کیلئے اسمارٹ فون لازمی قرار

عازمین حج کیلئے اسمارٹ فون

سعودی حکومت نے اس سال تمام عازمین حج کے لئے اسمارٹ فون ہمراہ لے جانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

مسجد نبوی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کیلئے موبائل اپلیکشن سے وقت لینا ضروری، عازمین کے لئے عمرہ اور طواف کعبہ کے لئے جانے سے پہلے وقت لینا ضروری ہوگا۔

اس مقصد کے لئے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے وقت لیا جائے گا جو اسمارٹ فون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا میں احتجاج جاری، فوج اور پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کے اختیارات مل گئے

اس کے علاوہ مسجد نبوی میں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے بھی موبائل اپلیکشن کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔

عازمین حج کے لئے توکلنا اور اعتمرنا کے نام سے دو موبائل اپلیکشن بنائی گئی ہیں،یہ موبائل اپلیکشن گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی۔

موبائل اپلیکشن انسٹال کرنے کے لئے حاجی کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ویزا کے نمبر درکار ہیں۔

تمام عازمین حج اپنا ای میل ایڈریس بنا کر پاس ورڈ اپنے پاس محفوظ کر لیں اورروانگی سے پہلے موبائل ایپس استعمال کرنا سیکھ لیں۔

متعلقہ خبریں