جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اب تک دو لاکھ سے زائد افراد فوج میں رضاکارانہ شامل ہوگئے : روسی وزیر دفاع

دو لاکھ سے زائد

ماسکو : روسی حکام کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران فوج میں اب تک دو لاکھ سے زائد افراد رضاکارانہ بھرتی ہوچکے ہیں۔

روس یوکرین کے بعد علاقوں کو کھونے کے بعد نئی حکمت عملی کی جانب گامزن ہے، جس کے لیئے فوج میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرینی علاقوں کا الحاق، شدید ردعمل،روسی صدر خمیازہ بھگتیں گے : امریکی صدر

ماسکو کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے 21 ستمبر کو اعلان کے بعد سے اب تک دو لاکھ سے زائد افراد کو روسی فوج میں بھرتی کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھرتی کی عمر کے نوجوانوں کو فوج کا حصہ بنانے کے اعلان کے بعد سے افراتفری پھیل گئی تھی اور روس سے بڑی تعداد میں انخلاء شروع ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں