جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین لانے کا مقصد صرف شہریوں کا تحفظ ہے: وزیراعظم

سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں بنائے گئے سوشل میڈیا رولز پر عملدر آمد سے قبل اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے عمل درآمد روک دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین پرنظرثانی بارے اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزارت اطلاعات، داخلہ، قانون، آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران حال میں بنائے گئے سوشل میڈیا رولز پر ردعمل اور آزادی اظہار پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے: وزیراعظم

وزیراعظم نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون لانے کا بنیادی مقصد صرف اور صرف شہریوں کا تحفظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون بچوں، اقلیتوں مذہبی معاملات سمیت قومی سلامتی کے تحفظ کے پیش نظر بنایا جا رہا ہے۔

اسٹیک ہولڈرز کی دی گئی تجاویز کو مجوزہ قانون میں شامل کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ قانون کا مقصد مثبت اظہار رائے یا سیاسی اختلاف کو دبانا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں