دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک اور ٹویٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک اور ٹویٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کومسلسل کوششوں کے باوجود  فیس بک اور ٹویٹر میں پیغامات کو اپلوڈ کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے، جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین کو پیغامات بھیجے گئے ہیں کہ اندورنی مسائل کی وجہ سے فیس بک اور ٹویٹر فی الوقت نہیں کھولے جا سکتے ہیں۔ صارفین کا مزید کہنا ہے کہ یہ مسائل پاکستان سمیت دینا بھر کے صارفین کو پیش آرہے ہیں۔