جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آج شب 9:55 منٹ پر سورج گرہن دیکھیں

کراچی: رواں سال کا دوسرا مکمل سورج گرہن آج ہوگا، سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دکھائی دے گا۔

سورج، چاند اور زمین ایک لائن میں آجائیں گے، سورج کی روشنی زمین کے بجائے چاند پرپڑے گی۔ چاند کا سایہ زمین پر پڑے گا اور چاند سیاہ نظر آئے گا۔ اکیس اگست دو ہزار سترہ کے بعد یہ پہلا مکمل سورج گرہن ہورہاہے۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن شب 9 بجکر 55 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مکمل سورج گرہن رات 11 بجکر 3 منٹ پر ہوگا۔ تین جولائی دن 11 بجکر 51 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس گرہن کو سورج غروب ہونے سے قبل چلی اور ارجنٹینا میں دیکھا جا سکے گا اور پیسیفک اور جنوبی امریکا کے کچھ علاقوں میں بھی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ خبریں