چیک پوسٹ حملے میں زخمی پاک فوج جوان شہید، 5 زخمی

پشاور: شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں زخمی پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا، شرپسندوں کےحملےمیں پاک فوج کے 5 جوان زخمی ہوئے تھے، شہید گل خان کا تعلق جمرود کو کی خیل ڈسٹرکٹ خیبر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیر ستان کے علاقے بویہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں حملے کرنے والے تین افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ زخمی ہونے والے تمام افراد کو علاج معالجے کیلئے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔