جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی زیر قیادت ریلی

کشمیری عوام سے

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کی زیر قیادت کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

کمشنر کراچی کے زیر انتظام وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر قیادت کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں ریلی نکالی گئی، جس میں صوبائی وزراء، کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری، پولیس، ڈی جی رینجرز اور دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری کشمیریوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کے لئے آواز بلند کرے : جام کمال

ریلی میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے اور شرکاء نے ہاتھوں میں کالی پٹیاں باندھیں۔ ریلی سے قبل کَشمیری عَوام سے یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کی شروعات قومی ترانے اور کشمیری نغمے سے کی گئی۔

متعلقہ خبریں