جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عقلی راستہ اختیار کرنا ہوگا، یوکرین بحران کا حل آسان نہیں : چینی صدر

حل آسان

روسی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر نے یوکرین کے بحران سے نکلنے کے لیے عقلی راستے پر زور دیا ہے، لیکن ساتھ یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ اس کے حل تک پہنچنا آسان نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ہماری بات چیت گزشتہ ماہ شائع ہونے والی سیاسی تصفیہ کے لیے چین کی 12 نکاتی تجویز پر مبنی ہو سکتی ہے، جو بحران کے نتائج کو بے اثر کرنے اور سیاسی تصفیہ کو فروغ دینے میں ایک تعمیری عنصر کے طور پر کام کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس ، یوکرین کشیدگی پر تشویش، امید ہے کہ تمام فریق امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے : چین

چینی صدر نے کہا کہ پیچیدہ مسائل کا آسان حل نہیں ہوتا۔ مقالے میں عالمی برادری کے خیالات کی جتنا ممکن ہو عکاسی کی گئی ہے۔

چینی صدر چین کو ایک عالمی امن ساز کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جا سکتا ہے، اگر ہر شخص جامع، مشترکہ اور پائیدار سلامتی کے تصور سے رہنمائی کرے، اور برابری کے ساتھ بات چیت اور مشاورت جاری رکھے۔

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد چینی صدر کا روس کا یہ پہلا دورا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ روسی صدر نے یوکرین میں تنازعہ کے خاتمے کے لیے چین کی جانب سے تعمیری کردار ادا کرنے کی خواہش کا خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں