جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

صومالیہ : فورسز کا آپریشن، ہوٹل سے دہشتگروں کا قبضہ ختم، آٹھ شہری اور ایک فوجی ہلاک

ایک فوجی ہلاک

موغادیشو میں ولا روز ہوٹل پر الشباب کے چھ باغیوں کے حملے میں آٹھ شہری اور ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔

صومالیہ کے شدت پسند الشباب کے عسکریت پسندوں نے صدر کی رہائش گاہ کے قریب دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل پر قبضہ کرلیا، جو پورے دن برقرار رہا، تاہم سیکورٹی فورسز نے 12 گھنٹے کے ایک بڑے آپریشن کے ذریعے ہوٹل کا محاصرہ ختم کر کے صورتحال قابو میں کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : صومالیہ کے ہوٹل پر حملہ، نو شہریوں کی موت، چار دہشت گرد بھی مارے گئے

حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے آٹھ شہریوں کو ہلاک کردیا، جبکہ آپریشن میں ایک فوجی ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہوئے۔ حملے میں الشباب کے چھ جنگجو ملوث تھے، جن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور پانچ کو سکیورٹی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سیکورٹی فورسز نے 60 شہریوں کو بچا لیا۔ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ ہم صدارتی محل کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ سرکاری اہلکار اکثر ملاقاتوں کے لیے ولا روز ہوٹل کا استعمال کرتے ہیں، وہاں کچھ اہلکار بھی رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں