جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مہنگا

کراچی: سونے کی قیمت پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا 4 ہزار آٹھ سو روپے مہنگا ہوگیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 28 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے، دس گرام سونا 4 ہزار ایک سو سولہ روپے مہنگا ہو کر 1 لاکھ 10 ہزار 340 روپے کا ہوگیا۔

عالمی بازار میں فی اونس سونا 66 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 41 ڈالر کا ہوگیا، فی تولہ چاندی بھی 130 روپے کے اضافے سے 1630 روپے فی تولہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا آسمان پر پہنچنے لگا، قیمت میں ایک ہزار 950 روپے کا مزید اضافہ

عالمی بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریداری کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں