جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عنقریب عمران خان بھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لیکر ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا : کیپٹن صفدر

عنقریب عمران خان

پشاور : کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ نیب پر بھی کمیشن بنے گا، عنقریب عمران خان بھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لیکر ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن صفدر نے پشاور ہائیکورٹ میں میدڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنی ناجائز غیر آئینی حکومت کو بچانے کے لئے نیب ادارے کو بنایا تھا۔ نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کے لئے بنایا گیا۔ عنقریب عمران خان بھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لیکر ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بزدار صاحب آپ کو کرپشن کا راگ الاپنا سوٹ نہیں کرتا : عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ نیب کی وجہ سے اداروں میں کرپشن بڑھی ہے۔ نیب پر بھی کمیشن بنے گا، نیب کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے۔ ابھی تو چیئرمین نیب کی آڈیو آئی ہے اس کی ویڈیو آئیگی تو کیا ہوگا۔ نواز شریف نے تقریر کی تو نیب نے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اب عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کی تحریک کامیاب ہوچکی ہے، جس نے وقت کے وزیراعظم کو استعفیٰ کا میسج کیا اور 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کی اس کو جواب دینا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں