جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان

جنوبی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے، سابق کپتان فاف ڈیوپلیسی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

آئندہ ماہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے لیے جنوبی افریقہ نے ویہان لوبے اور لیزاد ولیمز کو پہلی مرتبہ جنوبی افریقی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے، جبکہ سیساندا مگالا کو بھی دونوں سیریز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ جنوبی افریقہ: قومی اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کورونا سے متاثر

ایڈن مرکرم اور ویان ملڈر کو دو سال بعد ون ڈے اسکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے جبکہ مگیل پریٹوریس، کائل ویرین اور ڈیرن ڈپاویلن بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ ٹیمبا باووما دونوں ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ ساتھ کگیسو ربادا، ڈیوڈ ملر اور اینرچ نوکیا سیریز کے کچھ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد وہ آئی پی ایل کھیلنے کے لیے چلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں