جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

جنوبی ٹیم

کراچی: جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ہینرک کلاسن کو جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین کو پہلی بار جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈیوائن پریٹوریئس، تبریز شمسی، لوتھو سپمالا اور جیور لینڈے بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ ریزا ہینڈرکس، فیلو کوائیو، جون اسمٹس، نیندری برگر، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر اور وین بلیون کو بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

تاہم کوِئنٹن ڈی کوک، لنگی این گڈی، ٹیمبا باواما، وین ڈر ڈسن، اینرک نوٹیئے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

کرکٹ ساؤتھ افریقا کا کہنا ہے کہ اکثر کرکٹرز ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آجائیں گے تاکہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ملکی قوانین کے مطابق قرنطینہ مکمل کرسکیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 11، 13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں