جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

جنوبی افریقہ کے 5 وکٹ پر 127 رنز

سنچورین:  پہلے دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنالیے ہیں۔

بالرز کی مدد سے پاکستان میچ میں واپس آگیا ، پاکستانی بالرز نے متاثر کن بولنگ کی۔ میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں، دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 5 وکٹ پر 127 رنز بنائے تھے۔

ایڈن مرکرم اور ڈین ایلگر نے اننگز کا آغاز کیا ، حسن علی نے 19 رنز کے مجموعی اسکور پر ایڈن کو 12 رنز پر پویلین واپس بھیجاجس کے بعد ہاشم آملہ بیٹنگ کے لیے آئے لیکن محمد عامر نے انہیں 8 رنز پر ہی آؤٹ کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایلگر کو 22 رنز پر شکار کیا اور اگلی ہی گیند پر کپتان فاف ڈپلسی کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا۔

 

متعلقہ خبریں