جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 220 رنز پر آؤٹ، پاکستان مشکلات کا شکار

پاکستان

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کے بلے بازوں نے بالرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ صرف 33 کے اسکور پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے جڈین ایلگر نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، جیورج 35 اور فاف ڈیوپلیسی 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ٹمبا باوما اور وین ڈر ڈاؤسن 17،17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15 اور ایڈن مارکرم نے 13رنز بنائے، کیشف مہاراج اور انرخ صفر پر پویلین لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم کا دارومدار مجھ پر نہیں اور بھی لڑکے پرفارم کررہے ہیں: بابر اعظم

پاکستانی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ اور وکٹ کیپر رضوان اور اسکیپر بابر اعظم کی بہترین فیلڈنگ کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم مشکلات کا شکار رہی۔

کھیل کے پہلے روز قومی بلے بازوں نے بالرز کی محنت پر پانی پھیر دیا، کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 33 رنز بنائے اور اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

کھیل کے پہلے روز عمران بٹ 9، عابد علی 4، کپتان بابر اعظم 7 اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

متعلقہ خبریں