جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی میڈلز کی سنچری مکمل

ساؤتھ ایشین گیمز

کھٹمنڈو: ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی میڈلز کی سنچری مکمل، پہلوان انعام بٹ نے تیسرا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاکستان نے میڈلز کی سنچری مکمل کرلی ہے۔ پاکستان نے ایونٹ میں اب تک 29 طلائی ، 31 چاندی اور 46 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔

پہلوان انعام بٹ نے ریسلنگ میں پاکستان کے لیے تیسرا گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انعام بٹ نے 92 کلوگرام کی باؤٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

دوسری جانب ہینڈ بال میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل سینے پر سجایا۔ پاکستان نے روائتی حریف بھارت کو 28 کے مقابلے 29 پوائنٹس سے ہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: ساؤتھ ایشین گیمز: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس میں بھی جگہ بنالی

فینسنگ کےٹیم ایونٹ میں پاکستان نےکانسی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ پاکستان نے باکسنگ میں بھی دو کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ پاکستان کےمحمود الحسن اور نقیب اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں