جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

جنوبی کوریا اور امریکہ کا شمالی کوریا کو جواب، سمندر میں چار میزائل داغ دیئے

چار میزائل

سیول : حکام نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جاپان کے اوپر سے ایک بیلسٹک میزائل فائر کرنے کے جواب میں جنوبی کوریا اور امریکی افواج نے سمندر میں چار میزائل تجربے کیئے ہیں۔

سیول کی فوج کا کہان ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کو جواب میں اپنی اپنی مشقیں کیں اور مشرقی سمندر میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے چار میزائل داغے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ دونوں افواج نے دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بحرالکاہل میں بیلسٹک میزائل داغ دیا

فوج نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ جنوبی کوریا کا ایک میزائل لانچ ہونے کے فوراً بعد ناکام ہو گیا اور گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے میڈیا کو بتایا کہ ان مشقوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے پاس شمالی کی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کے لیے تیار فوجی صلاحیت موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کم جونگ ان پر واضح کر دیا ہے کہ ہم بغیر کسی پیشگی شرط کے بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔

جان کربی نے کہا کہ شمالی کوریا نے نے مذاکرات کی سمت میں آگے بڑھنے کا کوئی جھکاؤ نہیں دکھایا، بالکل واضح طور پر وہ ان میزائل تجربات کو جاری رکھ کر مخالف سمت میں جا رہا ہے، جو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں