جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جنوبی پنجاب کو ماضی میں جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا : عثمان بزدار

جنوبی پنجاب

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو ماضی میں جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا، ہم نے تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلیٰ فرداً فرداً ہر شخص کی نشست پر گئے، ہاتھ ملایا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے بعد جنوبی پنجاب بھی ایڈز کی لپیٹ میں، چار ہزار مریض رجسٹرڈ

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو ماضی میں جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔ ایک سال کے دوران جنوبی پنجاب کی محرومیاں دورکرنے کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں۔ تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ مسائل کے حل کیلئے خود لوگوں سے ملتا ہوں۔ تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح کے وہ کام کررہی ہے، جو ماضی میں کوئی حکومت نہ کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے سیاسی و انتظامی مشینری کو متحرک کردیا ہے۔ عوام کے جائز کام میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دوں گا۔ ماضی کی حکومتوں نے عام آدمی کے مسائل سے پہلو تہی کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے۔ اقتدار سنبھالا تو معیشت تباہ حال تھی، ادارے کنگال تھے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ ہم نعروں پرنہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں