جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اسپینش لا لیگا، بارسلونا ایک بار پھر اول پوزیش پر

اسپینش

اسپینش لا لیگا میں میسی الیون بارسلونا نے لیگ کے چودھیں میچ میں ٹاپ ٹین میں شامل اتھلیٹکو میڈرڈ کو صفر ایک گول سے شکست دے کر ایک بار پھر اول پوزیش پر قبضہ کرلیا۔

اسپینش لا لیگا میں نمبر ون کی دوڑ میں بارسلونا نے ایک بار پھر اول پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے، پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن کی ٹیم اتھلیٹکو میڈرڈ نے دفاعی چیمپئن بارسلونا کو میچ کے اختتامی مراحل تک گول کرنے سے روکے رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لالیگا میں ریال میڈرڈ نے ایک بار پھر اپنی حکمرانی قائم کردی

میچ کے اختتام سے پانچ منٹ قبل بارسلونا کو ملنے والے کارنر نے میچ کو فیصلہ کن بنا دیا جب میسی نے جان اوب روک کی کک پر گول بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

اس فتح سے بارسلونا نے گول اوسط پر قریبی حریف ریال میڈرڈ کو ایک درجہ نیچھے دکھیل کر ایک بار پر اول پوزیشن پر جگہ بنالی ہے۔

متعلقہ خبریں