جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اسپینش لالیگا لیگ: ریال میڈرڈ ایک بار پھر اول پوزیشن پر

ریال میڈرڈ

لا لیگا کی فیورٹ ٹیم ریال میڈرڈ پوائنٹس ٹیبل پر ایک بار پر اول پوزیشن پرپہنچ گئی، کریم بن زیما کی شاندار کارکردگی کی بدولت اسپینول کو صفر دو گول سے شکست دے کردسویں فتح سمٹی۔

ریال میڈرڈ کی اس فتح سے دفاعی چیمپئن بارسلونا تین پوائنٹس کے فرق سے دوم پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

میچ کے پہلے ہاف میں کریم بن زیما کے پاس پر رافیل ورانی نے زین الدین زیڈان الیون کو برتری دلادی۔

دوسرے ہاف میں مسلم اسٹار کریم بن زیما نے کلوز رینج سے ایک طاقتور شوٹ کے ذریعہ گول بنا کر اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: لا لیگا: میچ فکسنگ پر متعدد فٹبالرز اور کلب کو حراست میں لے لیا

اس فتح سے ریال میڈرڈ نے پندرہ میچوں میں 34 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ایک بار پھر اول پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں