جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اسپینش لا لیگا: ریال میڈرڈ کو کریم بن زیما نے یقینی شکست سے بچالیا

اسپینش لا لیگا

اسپینش لا لیگا کے ایک اہم میچ میں ریال میڈرڈ کو سپر اسٹارکریم بن زیما نے یقینی شکست سے بچالیا، انجری ٹائم میں فرنچ اسٹار کے ڈرامائی گول کی بدولت ویلنسیا فتح سے محروم ہوگئی۔

اس سال کی فیورٹ زین الدین زیڈان الیون میچ کے اختتامی لمحات تک ایک گول کے خسارے میں تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اس سنسنی خیز میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابتر رہا، 78 ویں منٹ میں ویلنسیا کی جانب سے کارلوس نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش پریمئر لیگ: مانچسٹرسٹی کی پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن

انجری ٹائم میں ریال میڈرڈ کو ایک کارنر ملا جس پرگول کیپر تھائی بوٹ کی لگائی گئی کک پر کریم بن زیما نے گول بنا کر اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا، اس طرح ریال میڈرڈ پوائنٹ ٹیبل پر اپنی دوم پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی۔

متعلقہ خبریں