جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم سے اسپیکر کی ملاقات، (ن) لیگی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ

(ن) لیگی ارکان کے

اسلام آباد : حکومت نے 2 روز بعد رابطہ نہ کرنے کی صورت میں (ن) لیگی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی۔ اسد قیصر نے وزیر اعظم کو مسلم لیگ (ن) کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

حکومت نے مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم اور اسپیکر اسد قیصر کی ملاقات میں معاملہ جلد نمٹانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسپیکر نے مسلم لیگ ن کے دو ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق رابطہ نہ کرنے کی صورت میں 2 روز بعد (ن) لیگی ارکان کے استعفے منظور کرلیے جائیں گے۔ اسد قیصر نے وزیراعظم کو آئینی و قانونی ماہرین سے ہونے والی مشاورت سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے اسپیکر سے گفتگو میں کہا کہ مکمل اختیار ہے، آئینی ذمے داریوں سے متعلق فیصلہ کریں۔ اسد قیصر نے کہا کہ میں نے دباؤ قبول کیا نہ کروں گا۔ کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

متعلقہ خبریں