جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ترک صدر کا مشترکہ اجلاس سے خطاب، خوشگوار ماحول کے لیئے اسپیکر قومی اسمبلی متحرک

خوشگوار ماحول

اسلام آباد : ترک صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر اسمبلی کا ماحول خوشگوار رکھنے کے لیئے اسپیکر قومی اسمبلی متحرک ہوگئے۔

پارلیمنٹ نے مشترکہ اجلاس اور ترک صدر کے خطاب کے لیئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر متحرک ہوگئے ہیں۔ ایوان کا ماحول خوشگوار رکھنے کے لیے پارلیمانی سربراہوں سے رابطے کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت آج مشاورت ہونے کا بھی قوی امکان ہے۔ اسد قیصر معزز مہمانوں کی آمد کے پیش نظر ایوان کا ماحول خوش آئند رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں صورتحال انتہائی خراب ہے۔ وفاقی وزرا مراد سعید اور عمر ایوب کی تقاریر کی وجہ سے ماحول انتہائی کشیدہ ہوگیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر دفاع، وزیر مملکت پارلیمانی امور اور چیف وہیپ کے ذریعے معاملات کو سلجھانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں