جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گورنر راج کی بات کرنا فواد چوہدری کی ذہنی پسماندگی کی عکاسی ہے : ناصر شاہ

گورنر راج کی

کراچی : ناصر شاہ نے خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج کی بات کرنا فواد چوہدری کی ذہنی پسماندگی کی عکاسی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سید خورشید شاہ کے بیٹے سید فصیح شاہ کی گرفتاری اور خورشید شاہ کی فیملی کے ساتھ جتنی زیادتی ہوئی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کس مونہ سے سندھ میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ سندھ میں بلدیاتی اداروں نے اپنی مدت مکمل کی ہے اور نئے انتخابات کیلئے کام شروع ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم نے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا : فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ کیا عمران حکومت نے پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو کام کرنے دیا؟ پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو وقت سے پہلے تحلیل کر دیا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ پنجاب میں عدالت کے حکم پر بلدیاتی ادارے بحال کئے گئے۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو کام کرنے نہیں دے رہی۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر راج کی بات کرنا فواد چوہدری کی ذہنی پسماندگی کی عکاسی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو آئین، قانون اور جمہوری روایات کا کچھ پتا نہیں۔ پی ٹی آئی کے وزراء جو منہ میں آتا ہے وہ بول لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں