جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سندھ میں مخصوص سیاسی خاندان جمہوریت کا گلہ گھونٹ رہی ہے: حلیم عادل شیخ

حلیم

کراچی: حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے تمام اسپتال این جی اوز کو دیے جارہے ہیں، سندھ میں مخصوص سیاسی خاندان جمہوریت کا گلہ گھونٹ رہی ہے۔

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں خرم شیرزمان، شہزاد قریشی، ربستان خان، راجہ اظہر اور دیگر شریک تھے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پری بجٹ سیشن نہیں بلایا گیا، وزیرخزانہ گذشتہ 13 سال سے سندھ کے خزانے پر قابض ہیں۔ سندھ حکومت اپوزیشن کو بلکل بھی لفٹ نہیں کروا رہی، محسوس یوں ہوتا ہے جیسے غریب دشمن بجٹ پیش ہونے جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گذشتہ سال بھی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نہیں دی گئی، سندھ میں مخصوص سیاسی خاندان جمہوریت کا گلہ گھونٹ رہی ہے۔ 600 ارب روپے صحت کی مد میں ہونے کے باوجود سندھ کی صحت کا برا حال ہے۔

یہ بھی پرھیں: سگ گزیدگی سے متاثرہ لوگ رابطہ کریں، ان کا کیس لڑیں گے : حلیم عادل شیخ

انہوں نے کہا کہ ای پی آئی پروگرام بند کردیا گیا ہے، بچوں کو خسرہ اور دیگر وبائی امراض کی ویکسین نہیں لگ رہی۔ سندھ کے تمام اسپتال این جی اوز کو دیے جارہے ہیں، سندھ میں کریمنل گورنر قائم ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں سگ گزیدگی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، سندھ میں جنگل کا قانون ہے۔ گندم کی کٹائی کے لیے چیک پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں، خوش بخت پولیس آفیسر نے ساڑھے تین من چرس پکڑی خاتون کو معطل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں