جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اسپاٹ فکسنگ کیس؛ عمر اکمل کی سزا میں کمی کردی گئی

سزا

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی سزا 3 سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کردی گئی ہے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں پی سی بی کے آزادانہ ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے 17 روز پہلے سماعت کے بعد محفوظ کیے گئے فیصلے سے دونوں فریقین کو آگاہ کیا۔

فیصلے کے مطابق عمر اکمل کی سزا میں ڈیرھ سال کمی کردی گئی ہے۔ اب کرکٹر 19 اگست 2021 کے بعد سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، عمر اکمل کی مزارات پر حاضری

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کے آغاز سے پہلے دو مختلف واقعات میں عمر اکمل نے مشکوک لوگوں سے ملاقات کی تھی تاہم اس بارے میں انہوں نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

اسی ضمن میں لیگ شروع ہونے سے ایک روز پہلے 20 فروری کو انہیں فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

لیگ کے بعد پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے انہیں 3 سال پابندی کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ خبریں