جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیئے آج پریکٹس کرے گی

پریکٹس کرے

روالپنڈی : سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیئے آج پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

مہمان ٹیم آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس

دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ سیریز کے لئے ٹکٹوں کی مالیت صرف پچاس روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی نے ملک میں 10 سال بعد طویل فارمیٹ کے کھیل کی واپسی پر جاوید میانداد اور بندولاورناپورا کو بطور مہمان خصوصی راولپنڈی ٹیسٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ خبریں