جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، فواد عالم بھی ٹیم کا حصہ

فواد عالم

لاہور: سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں فواد عالم کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ون میں شو نہیں چل رہا۔ چیف سلیکٹر ہوتے ہوئے تمام کمیٹی اراکین کے مشورے سے ٹیم سلیکٹ کی جاتی ہے، چھ سلیکٹرز مشاورت سے ٹیم سلیکٹ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کا اعلان، قیمت صرف 50 روپے

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، افتخار احمد کی جگہ فواد والم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ موسیٰ خان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اظہر علی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، عابد علی، حارث سہیل، کاشف بھٹی، اسد شفیق، یاسر شاہ، شان مسعود، امام الحق اور عمران خان شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا ہم نے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لئے بہترین ٹیم منتخب کی ہے جو سری لنکا کو شکست دے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں