جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

لاہور: اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی قلندرز کا حصہ بن گئے، 28 جنوری سے شروع ہونے والے ٹی 10 ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کے آئی کون پلیئرز منتخب کیے گئے۔

اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی اب قلندرز کی نمائندگی کریں گے، ابوظہبی میں آئندہ سال 23 جنوری سے سجنے والے ٹی 10 کے میلے قلندرز کے آئیکون پلیئرز ہوں گے۔

شاہد آفریدی کہتے ہیں قلندرز فیملی کا حصہ بن کر اچھا لگا واحد فرنچائز ہے جو سارا سال ٹیلنٹ کی تلاش میں متحرک رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی بھی شین واٹسن کی آل ٹائم 5 ٹاپ ٹی 20 بولرز کی فہرست میں شامل

عاقب جاوید بھی شاہد آفریدی کی شمولیت پر خوش ہیں کہا کہ واحد سٹار ہے جو اکیلا اسٹیڈیم بھر سکتا ہے۔

دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے آئندہ سال پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن کی 23 جنوری کو ہونے والی ڈرافٹنگ میں لوکل ٹیلنٹ کو ہی اہمیت دینے کی پھر سے ٹھان لی ہے۔

متعلقہ خبریں