اسٹار وارز کے آخری ایپیسوڈ کا ٹریلر جاری

 کراچی: اسٹار وارز کے آخری ایپیسوڈ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم ’اسٹار وارز دی رائز آف اسکائی والکر‘ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ہے۔ یہ فلم جے جے ابرامس کی ہدایت میں تیار کی گئی ہے۔ جنہوں نے2015 میں ڈزنی کی فلم اسٹار وارز کی مکمل سیزنز کے ساتھ  دی فورس اویکنس بھی ڈائیریکٹ کی تھی۔

’اسٹار وارز دی رائز آف اسکائی والکر‘ اسٹار وارز کے مداحوں کے لئے آخری ایپیسوڈ ہوگا۔ فلم رواں برس دسمبر میں سینما گھروں میں پیش کی جائے گی