جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسٹیٹ بینک کا بڑے کرنسی نوٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

اسٹیٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک ملک میں کرنسی نوٹوں کے اجراء کا واحد سرکاری ادارہ ہے، ادارے کا مقصد ملک بھر میں اچھے معیار کے کرنسی نوٹوں کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اسٹیٹ بینک مارکیٹ سے گندے اور ناکارہ نوٹوں کو اکٹھا کرتا ہے اور ان کی جگہ نئے نوٹ فراہم کرتا ہے جس کے لئے اسٹیٹ بینک دیگر مرکزی بینکوں کی طرح وقتاً فوقتاً کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز جاری کرتا ہے اور وفاقی حکومت کی منظوری سے پرانی سیریز کو ختم کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئی سیریز کا اجرا اور پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو ختم کرنے سے مرکزی بینکوں کو جعل سازی کو روکنے اور گردش میں بینک نوٹوں کی سالمیت کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 100 ،50 ، 10اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبرتک توسیع کی گئی ہے، عوام پرانے نوٹ اسٹیٹ بینک آفس آکر تبدیل کروا سکتے ہیں۔

پرانے ڈیزائن والے نوٹ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور، مظفر آباد اور ڈی آئی خان میں واقع اسٹیٹ بینک کے دفاتر سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں، 31 دسمبر کے بعد 100 ،50 ، 10اور 1000 کے پرانے نوٹ ناقابل استعمال ہیں۔

متعلقہ خبریں