جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بعض افغان عہدیداروں کے بیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے : معید یوسف

بعض افغان عہدیداروں

اسلام آباد : معید یوسف کا کہنا ہے کہ بعض افغان عہدیداروں کے بیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے سماجی میڈیا ٹوئٹر پر بیان دیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی تصفیہ میں سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اسی جذبے کے تحت وزیراعظم نے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان افغانستان کے آدھے سے زائد حصہ پر قابض ہوچکے : امریکی فوج کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ بعض افغان عہدیداروں کے بیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ بیانات افغان حکومت کی ناکامیاں چھپانے کیلئے دیئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ان افراد کو افغان بہن بھائیوں پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔ احمقانہ بیانات سے افغانستان کو روز شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان افغانستان کے سیاسی حل میں کردار نبھانے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں