جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

الیکشن کمیشن کے خواتین اور مرد ووٹرز کی تعداد میں نمایاں فرق ختم کرنے لیئے اقدامات

خواتین اور مرد ووٹرز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے خواتین اور مرد ووٹرز کی تعداد میں فرق کو کم کرنے کے لیئے مختلف ٹاسک سونپ دیئے۔

وٹر لسٹ میں خواتین اور مرد ووٹرز کی تعداد میں نمایاں فرق ہے، گزشتہ دو برس سے رجسٹرڈ مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے۔ جسے ختم کرنے کے لیئے الیکشن کمیشن نے سر جوڑ لیئے ہیں۔

دستاویزات مطابق دو برس میں مردوں کی نسبت خواتین ووٹر کی رجسٹریشن میں فرق 2 لاکھ 29 ہزار 733 تک بڑھ گیا۔ 2018 میں مرد اور خواتین ووٹر کی تعداد میں فرق 1 کروڑ 24 لاکھ 93 ہزار 117 سے بڑھ کر 1 کروڑ 27 لاکھ 22 ہزار 850 تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا سندھ کے تمام 29 اضلاع کے لئے حلقہ بندی کمیٹیوں کا اعلان

الیکشن کمیشن نے فرق کو کم کرنے کے لیے مختلف ٹاسک سونپ دیئے۔ پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 23 لاکھ 90 ہزار 938 ہو گئی۔ پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 56 ہزار 894 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 98 لاکھ 34 ہزار 44 ہے۔

پاکستان میں 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 146 تھی۔ 2020 میں خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 98 لاکھ 34 ہزار 44 ہو گئی۔

متعلقہ خبریں