جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اسٹیو اسمتھ پھر سے کپتانی سنبھالنے کیلئے تیار

اسٹیو

سڈنی: اسٹیون اسمتھ ایک بار پھر آسٹریلین ٹیم کی کپتانی کے اہل ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان پر بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے پر دو سال کے لئے پابندی لگائی گئی تھی۔

جنوبی افریقا میں آسٹریلیا کے تین کرکٹرز بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے کپتان اسٹیون اسمتھ۔ نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ پر پابندیاں عائد کیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار

کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹیون اسمتھ کو دو سال کے لئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لئے نا اہل قرار دیا تھا، تاہم مدت ختم ہونے کے بعد اسٹیون اسمتھ ایک بار پھر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں