جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر مہنگا

اسٹاک

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا، 554 پوائنٹس کی کنی سے مارکیٹ 40 ہزار کی حس سے بھی نیچے آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی چھائی رہی، 554 پوائنٹس کی کمی سے ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار کی حد گنوا بیٹھا، مارکیٹ 554 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 632 پر بند ہوئی۔

دن بھر 356 کمپنیوں کےشیئرز میں کاروبار ہوا، 267 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 67 کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آج مندی کے باعث مارکیٹ میں 1 عشاریہ 38 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا سود کی شرح 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 12 ہزار 850 پر آگیا اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 385 روپے کی کمی سے 96 ہزار 751 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے1866 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے کا اضافہ ہوا ڈالر 160.73 سے بڑھ کر161.05 پر بند ہوا، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت35 پیسے بڑھ گئی، ڈالر 161روپے سے بڑھ کر 161.35 پر پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں