جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، سونے کی قیمت میں اضافہ

اسٹاک

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں 64 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی مارکیٹ کی 42 ہزار کی سطح پر بحال رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 282 کی سطح پر بند ہوا۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42 ہزار 544 رہی جبکہ کم ترین سطح 42 ہزار 091 رہی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے گولڈ ، آئل ، ٹیلی کام ، کنسٹرکشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کا رجحان دیکھا گیا۔

صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے کا جبکہ دس گرام سونا 257 روپے کے اضافے سے 98 ہزار 594 روپے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 7 پیسے اضافے سے 166 روپے 34 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 166 روپے 50 پیسےپر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں