جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد منفی ہندسوں پر بند ہوئی

اسٹاک

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد منفی ہندسوں پر بند ہوئی، 93 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 42 ہزار539کی سطح پر اختتام پذیر ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا، اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ میں 93 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 539 کی سطح پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر345 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 170 کے شیئرز میں کمی جبکہ 159 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,738 جبکہ کم ترین سطح 42,472 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج، ایک ہفتے کے دوران 534 پوائنٹس کی کمی

انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے کے اضافے سے 154.56 سے بڑھ کر 154.57 پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے کی کمی کے بعد 155 سے 154.90 پر آگیا۔

دوسری جانب فی تولہ سونا 550 روپے کے اضافے سے 91 ہزار550پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 472 اضافے سے 78 ہزار 490 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 1583 فی اونس پر پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں